• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہری میں نجی وسرکاری املاک کونقصان پہنچاناقبول نہیں‘ظہور بلیدی

کوئٹہ(خ ن)ـصوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی نے زہری میں ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے تخریب کاری کی کوشش اور عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ بزدلانہ عمل ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت بلوچستان ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرے گی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ظہور احمد بلیدی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے عزائم کو ناکام بنایا ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جو بلوچستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ضروری ہیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تخریب کاروں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنایا جا سکے ۔
کوئٹہ سے مزید