کوئٹہ(خ ن)مشیر برائے کھیل و یوتھ افئیرز مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے زہری میں عوامی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کرکے نادرا، مقامی حکومت کے دفتر اور لیویز تھانے کو نذر آتش کیا دہشت گردوں کا یہ بدترین عمل بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناپاک سازش ہےانہوںنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ ان حملوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دہشت گردترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو مزید تکلیف اور اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے بیرونی قوتوں کی ایما پر ایک مذموم مہم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔