کوئٹہ (خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس سریاب سرکل نے بروری روڈ پر دوران چیکنگ 16 غیرقانونی رکشوں کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ 35 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیا گیا۔