• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے قبرستانوں میں تدفین کیلئے14300 روپے نرخ مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300 روپے کا نرخ مقرر کر دیا اس رقم میں زمین، قبر کی کھدائی، بلاکس سے چنائی، سلیب اور تدفین کے تمام امور شامل ہونگے، شہر کے مختلف قبرستانوں میں مافیا کے کارندے شہریوں سے ان کے لواحقین کی تدفین کے لئے اضافی رقم وصول کر رہے تھے جبکہ قبروں کو مسمار کرنے کی شکایات بھی سامنے آرہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کروائی جائےتمام قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں،یہ بات میئر کراچی نے کے ایم سی قبرستانوں میں متعلقہ بائی لاز اور تدفین کے نرخ کے حوالے سے جاری کی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں کام کرنے والے تمام افراد کو متعلقہ بائی لاز اور مقررہ نرخ کے تحت کام کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ قبروں کو مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کردی ہے،کسی بھی شخص کو کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اس کی خلاف ورزی پر متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید