کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاک کالونی پولیس نے لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کے سرگرم کارندے کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم عبد الستار ولد بہادر کے قبضہ سے غیر قانونی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی،ملزم لیاری گینگ وار کے لئے بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش شیرشاہ کباڑ مارکیٹ کے پانچ مختلف تاجروں سے بھتہ وصولی کا بھی انکشاف کیا،ملزم لیاری گینگ وار کے شاکر عرف شاکا اور حسین عرف جھللو نامی ملزمان کی سرپرستی میں کام کررہا تھا، ملزم کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کے مقدمہ میں مال مسروقہ ہے،ملزم اس سے قبل بھی دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔