• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی جھگڑے اور لین دین کا تنازع، شہری قتل، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد تھانہ کی حدود ریڑھی گوٹھ نزدمسلم آباد میں جھگڑے کے دوران رشتے کے ماموں نے بھانجوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30 سالہ کامران شاہد جاں بحق اوراسکا چھوٹا بھائی 28 سالہ عبید شاہد شدید زخمی ہوگیا ، جنہیں جناح اسپتال لایا گیاایس ایچ او قائد آباد فراست شاہ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم بادشاہ موقع سے فرار ہوگیا، واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جارہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے، دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او سہراب گوٹھ وزیر سموں کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ باسط کاظمی کے نام سے کی گئی جو کہ سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات ہے، انھوں نے بتایا کہ دو پارٹیوں میں لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہو رہا تھا کہ اس دوران فائرنگ کی گئی اور25 سالہ عقیب اللہ زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر سہراب گوٹھ تھانے کا اہلکار باسط کاظمی موقع پر پہنچا تو وہ بھی زد میں آکر زخمی ہوگیا ، فائرنگ کرنے والا ملزم نظام خان موقع سے فرار ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید