کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت پانچویں سالانہ پھولوں کی نمائش2025ء کا افتتاح کریں گے، نمائش 10 تا 12 جنوری منعقد کی جا رہی ہے جس کا اہتمام بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ڈپارٹمنٹ نے کیا ہے۔