کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے کاروں کو دھوکہ سے رینٹ پر حاصل کر کے فروخت کرنے کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم عبدالواسع صدیقی کو ساتھی انس سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالواسع کے خلاف شارع فیصل پولیس پہلے بھی بلوہ ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر چکی ہے، ملزمان کی نشاندہی پر کار رجسٹریشن نمبر BRB-490 لاڑکانہ سے بر آمد کر کے لائی گئی ہے۔