• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی صحافی خالد مخدومی کا انتقال، نماز جنازہ میں معززین کی شرکت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر و مقامی صحافی خالد مخدومی جمعرات کی صبح انتقال کر گئے، مرحوم کیسنر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث کینسر فاونڈیشن اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کی نماز ِ جنازہ بعد نماز ِ عصر جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی میں اد ا، محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں تدفین کی گئی ، نمازِ جنازہ میں سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل ، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف مرحوم کے عزیزو اقارب، دوست احباب، اہلِ محلہ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر ڈاکٹر واسع شاکر، ٹائون چیئر مینز، گلبرگ ٹائون کےناظم نصرت اللہ، یوسی ناظمین، کونسلرز، جماعت ِ اسلامی اور الخدمت کے رہنماوں کارکنوں،ایم کیو ایم کے رہنمائوں اور دیگر نے شرکت کی، دریں اثناء ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید