• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرکے نتائج میں بے ضابطگیاں، اسلامی جمعیت طلبہ نے 5 کالجز میں مراکز شکایات قائم کردئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی کے فرسٹ ایئر طلبہ کو درپیش نتائج کے مسئلے پر اسلامی جمعیت طلبہ نے شہر کے پانچ بڑے کالجز میں مراکز شکایات قائم کردئے، متاثرہ طلبہ اپنی دستاویزات مراکز شکایات میں جمع کرواسکتے ہیں جو بعد ازاں انٹر بورڈ چیرمین اور قائم کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی نے کہا کہ کالجز پر اربوں روپے کا بجٹ خرچ کرنے کے باوجود سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں ناکام نظر آتی ہے، جمعیت اس مشکل وقت میں طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے، کسی صورت ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید