کراچی (پ ر) پاک گرین ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی، گرین ٹائون میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کاانعقادکیا گیا جس میں علاقے کے غریب و متوسط طبقے کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، اس موقع پر ادارے کے جنرل سیکریٹی راشد کیانی نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اس دور میں مستحق افراد کو طبّی سہولیات کی فراہمی ایک بڑی سماجی خدمت اور لائقِ تحسین اقدام ہے۔