کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمود آباد تھانہ کی حدود کشمیر کالونی گلی نمبر 8 میں واقع گھر سے 50سالہ انتظار احمد ولد شیر عبدل کی لاش ملی جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے،واقعے کی اطلا ع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ محمود آباد اعجاز پٹھا ن نے بتایا کہ مقتول کا آبائی تعلق مری سے تھا اور وہ ڈی ایچ اے کا ملازم ہے،جائے وقوعہ پر اس کے ساتھ ایک دوسرا شخص رہتا تھا تاہم فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔