• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف میں نیو ایئر کی شب فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کی شناخت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف میں نیو ائیر کی شب فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی، خاتون کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے، پولیس نے واقعہ سے متعلق کہا تھا کہ مقتولہ کے پاس سے 16ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی تھی تاہم خاتون کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز اور موبائل فون نہیں ملا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ذکیہ کے نام سے ہوئی اور قتل میں دوسرے شوہر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا دوسرا شوہر میانداد واقعہ کے بعد سے فرار ہے، دوسرے شوہر نے خاتون کی گمشدگی یا ہلاکت پر پولیس کو اب تک آگاہ بھی نہیں کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھاگ کر دوسری شادی کی تھی، دوسرے شوہر نے مقتولہ کو بچوں کیساتھ شکارپور چلنے کا کہا تھا لیکن ذکیہ نے انکار کردیا تھا،پولیس کو شبہ ہے کہ مقتولہ کے دوسرے شوہر نے خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید