کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کی آئینی و ریگولر بینچز نے ایک ماہ میں نمٹائے گیئے کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیئے، رپورٹ کمے مطابق ایک ماہ میں 3آئینی بینچوں نے مجموعی طور پر 826کیسز نمٹا دئیے، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس عدنان الکریم پر مشتمل بینچ نے ایک ماہ میں 249، جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ نے 83، جسٹس آغا فیصل اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ نے 377کیسز، جسٹس ثناء اکرم منہاس اور جسٹس ارباب علی ہکڑو پر مشتمل آئینی بینچ نے 47 کیسز نمٹادئے ، دسمبر 2024 کے ایک ماہ میں 9 ریگولر بینچز نے 70 کیسز نمٹائے ہیں۔