کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے سکھیہ گوٹھ میں دوران ڈکیتی خاتون اور مرد کو زخمی کرنے والے مفرور ملزم ارشد ولد غلام رسول کو گرفتار کر لیا، ساتھی ملزم فرار ہوگیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔