• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی کال سینٹر سے گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں قائم غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں گرفتار ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ، ملزمان میں کال سینٹر کا مالک کاشف منیر، عمیر کریم، حیدر کریم، نوشاد کریم، عبید اکرم اور مہتاب علی شامل ہیں،وکیل صفائی نے ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست دائرکی،عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے لوگوں سے تفتیش کرلی ہے،تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تین لوگوں سے تفتیش کرچکے ، مزید تین سے کرنی ہے،عدالت نے پوچھا کہ شکایت گزار کہاں ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ شکایت کنندہ کی والدہ بیمار ہیں وہ نہیں آسکے ہیں،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر شکایت گزار کو ہرصورت پیش کریں،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان آن لائن ا سکیم کے ذریعے غیر ملکیوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کا حساس ڈیٹا چوری کرنے میں ملوث ، ملزمان حساس ڈیٹا کے حصول اور بیلنس ٹرانسفر کے لئے امریکی، کینیڈین شہریوں کو غیر ملکی بینک نمائندے بن کر کال کرتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید