کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے کا سراغ نہیں مل سکا ،تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے سے دو روز قبل 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا، صارم کے مبینہ اغوا کا مقدمہ 2 روز کے بعد والد محسن پرویز کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے،صارم 7 جنوری کی دوپہر فلیٹ میں مدرسے میں پڑھنے گیا اور لاپتا ہوگیا۔