• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ، انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس،خصوصی امیدواروں، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں لیٹ فیس کے ساتھ جمعرات 9 جنوری سے جمعہ 24جنوری 2025ء تک توسیع کا اعلان کردیا ہے،پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے طلباء جو ناگزیر وجوہات کی بناء پر اپنے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرواسکے وہ ایک ہزارروپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید