• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگالیوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمیعت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی قیادت میں پاکستانی نژاد بنگالی برادری اور متاثرین مجاہد کالونی کے مشترکہ وفد نے کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی سے ملاقات کرکے بنگالی برادری کے خلاف جاری نوٹیفکیشن اور مجاہد کالونی میں مظا لم سے پیدا شدہ صورتحال پر تشویش سے آگاہ کیا، قاری محمد عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود بنگالیوں کے حوالے سے جاری ہونے والا قابل مذمت ، بدنیتی اور جبر پر مبنی نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، قیام پاکستان کے وقت بنگالی برادری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،قاری محمد عثمان نے کہاکہ مجاہدکالونی جو قیام پاکستان سے بنی ہوئی ہے ایک غیر ضروری سڑک کی تعمیر کے نام پر کراچی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق چھینتے ہوئے گزشتہ سال 150 فٹ کلیئر کرنے کے بعد بچی ہوئی پٹی جہاں لیز مکانات ہیں کو مسمار کیا جارہا ہے، انہوں کہا ان مظالم کو روک کر لوگوں کو سر چھپانے کی جگہ تلاش کرنے کیلئے 10 دن کا وقت اور تمام متاثرین کو معاوضہ دیا جائے،اس موقع پر کمشنر1 کراچی نے ضلع سنٹرل اور کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید