• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کے تحت اتوار کو غزہ مارچ ہوگا

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو 3بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں ”غزہ مارچ“ کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کے بارے میں بتایا، مختلف تجاویز وآراء کی روشنی میں مارچ کو بھر پور اور کامیاب بنانے اور شہریوں کی اپنی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے، مارچ کا آغاز مین سی ویو روڈ پر نشان پاکستان سے ہوگا اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت مختلف رہنما خطاب کریں گے، منعم ظفر خان نے انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء ؑکی سر زمین فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی آزادی پوری امت کے ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے، ان کی حمائت اور پشتیبانی پوری امت کی ذمہ داری ہے بالخصوص عالم اسلام کے حکمرانوں اور افواج کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید