• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز کے4افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلویز نے گریڈ 20اور 19کے 4ا فسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ملتان یوسف لغاری کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکرٹری اسلام آباد ، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ایس ڈبلیو سکھر شاہد عباس ملک کو ڈی ایس سکھر ڈویژن اور ڈی ایس سکھر فرمان غنی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک سیفٹی ورک خانیوال ،شور کوٹ فیصل آباد تا قلعہ شیخوپورہ شاہدہ سیکشن اور ڈپٹی سی ایم ای کیرج فیکٹری اسلام آباد ذوالفقار علی شیخ کو ڈی ایس ملتان ڈویژن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
لاہور سے مزید