پشاور (جنگ نیوز) اہل سنت والجماعت ضلع پشاور کے زیر اہتمام پاڑہ چنار میں دہشتگرد تنظیموں غیر ملکی اسلحے کے ذخیروں پاکستان کا جھنڈا اتار کر نذر آتش کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمدکے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے بگن بوشہرہ مقبل میں اہل سنت والجماعت کے بازاروں گھروں کے متاثرین کو معاوضہ دینے غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں فاطمیون زینبیون مہدی ملیشاء حزب اللہ کے تربیت یافتہ دہشتگردون کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔