کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اغواء برائے تاوان کے الزام میں گرفتار سعد عمران اور جاوید وسیم کی درخواست ضمانت مسترد کردیں،ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر کو روزنامچہ انٹریز پڑھنے کی ہدایت کی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 7 دسمبر 2023 کو ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، 25 دسمبر کو ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کی گئی ہے، اسی تاریخ کی تھانے سے ملزم کے ہمراہ روانگی کی انٹری بھی موجود ہے، روزنامچہ میں صفحات پھٹے ہوئے ہیں، کئی جگہ خالی چھوڑی گئی ہیں، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افسر کو پولیس میں نہیں ہونا چاہیئے، مدعی کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ،ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا کہ تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کررہے ہیں۔