• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن نے تعمیراتی و لگژری کیلئے مشہور ریاست دبئی میں بھی قدم رکھ دیا

دبئی (سبط عارف)پاکستانی تعمیراتی پروجیکٹس کے معتبر نام بحریہ ٹاؤن نے عالمی تعمیراتی و لگژری کیلئے مشہور ریاست دبئی میں قدم رکھا دیا۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں نہ صرف بحریہ ٹاون پراپرٹیز نے اپنے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا ہے بلکہ دبئی میں غیر معمولی تعمیراتی پروجیکٹ کا بھی اعلان کردیا جو دبئی کے نئے المتکوم ائرپورٹ سے نزدیک تعمیر کیا جائے گا۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے بحریہ ٹاؤن ( بی ٹی ) پراپرٹیز کے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا جس میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی اور دبئی کی تعمیراتی سیکٹر میں بحریہ ٹاؤن کو انتہائی حوصلہ مند اضافہ قرار دیا۔ بحریہ ٹاؤن گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) احمد علی ریاض ملک نے عزم کا اظہار کیا کہ بحریہ ٹاؤن صرف دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شامل نہیں ہورہے بلکہ مارکیٹ کی قیادت کرنے پہنچے ہیں کیونکہ، ان کے بقول، بحریہ ٹاؤن کا مقصد نئے معیار کی الٹرا لگژری زندگی متعارف کرانا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آف گلوبل سیلز شاہد محمود قریشی نے کہا کہ دبئی ساوٹھ میں بحریہ ٹاؤن کا پروجیکٹ فقید المثال ہوگا کیونکہ اس میں ٹاؤن ہاؤس بھی ہوں ہے، اپارٹمنٹس بھی، اسکول اور کالج بھی قائم کئے جائیں گے، ان کے ساتھ ساتھ پارکس، کمیونٹی ہالز اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ جبکہ بحریہ ٹاون کے چیف آپریٹنگ آفیسر عماد حمزہ نے پروجیکٹ کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن عنقریب دبئی کے نئے علاقے دبئی ساوتھ میں کمیونیٹی ڈویلپمنٹ منصونے کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دبئی ساؤتھ کا مستقل قریب میں بحریہ ٹاؤن پروجیکٹ سے نقشہ ہی بدل جائے گا۔ دبئی ساوتھ کا علاقہ دراصل دبئی ورلڈ سینٹرل کا حصہ ہے جہاں دبئی کا المتکوم ائرپورٹ قائم ہے جو اگلی دہائی میں دنیا کا سب سے بڑا ائرپورٹ بن جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید