• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ٹاؤن، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نےدفاتر کو تالے لگا دئیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈ ھی ٹاؤن میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نےدفاتر کو تالے لگا دئیے اور اعلان کیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک دفاتر نہیں کھولے جائیں گے ٹاؤن میونسپل کمشنرتین ماہ سےغیر حاضر،ملازمین نے اعلیٰحکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہوں کی تاخیر پریشانیوں کا سبب بن جاتی ہے دریں اثنا چئئرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان سےمتحدہ قومی موومنٹ کی مزدور یونین متحدہ لیبر فرنٹ ،مہاجرقومی موومنٹ کی مزدور یونین سندھ اربن لیبر یونین کے وفود نے ملاقاتک کی اور کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں دفاتر کی غیر معینہ مدت کے لیے تالہ بندی کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ تنخواہوں کا مذاق نہ کیا جائےاگر تنخواہ جلد بحال نہ کی گئی تو چئیرمین و میونسپل کمشنر کا دفاتر میں داخلہ بند کردیں گےدوسری جانب چیئر مین لانڈھی ٹاون عبدا لجمیل خان نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط میں کہا کہ گریڈ 18 کےایس سی یو جی ٹاون میونسپل افسرابراہیم عمرانی میڈیکل گراونڈ پر24 نومبر2024سےدفتر سے مستقل غیر حاضر ہیںجس کے باعث تنخواہوں سمیت ٹاون کے دیگر امور چلانے میں مشکلات ہیںلہذا کسی قابل افسر کو فوری ٹاون میں تعینات کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید