روگن (اے ایف پی) تاجکستان میں دنیا کے سب سے بلند ڈیم بنانے کا منصوبہ، پلانٹ 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کریگا، ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کو بھی برآمد کی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق روگن میں وسطی ایشیا کے سب سے طاقتور ہائیڈرو پاور پلانٹ جسے لائٹ آف پیلس منصوبے کا نام بھی دیا گیا ہے کو بحال کررہا ہے۔یہ 335میٹر (1,100 فٹ) بلندی پر دنیا کا سب سے بلندڈیم ہوگا۔ مکمل ہونےکے بعد پلانٹ تقریباً 36 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جو تین جوہری پاورا سٹیشنوں کے برابرہے۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ پلانٹ نہ صرف ملکی ضرورت کے لئے کافی بجلی پیدا کرے گا بلکہ وسطی ایشیا کے دیگر ممالک اور یہاں تک کہ قریبی افغانستان اور پاکستان کو بھی فراہم کر سکتا ہے۔