• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم اور امیر کویت کا باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لندن ، لوٹن (شہزاد علی ) وزیر اعظم سر کیر سٹارمر اور امیرکویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، سرکیئر سٹارمر نے انہیں کامیاب گلف کوآپریشن کونسل سربراہی اجلاس پر مبارک باد دی اورآزاد تجارتی معاہدے کے لیے برطانوی عزم کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم نے امیر کویت سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے برطانیہ اور کویت کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات پر زور دیا جو گزشتہ 125 سال میں پروان چڑھے ہیں۔ اپنی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں پر امید ہیں۔ وزیراعظم نے امیر کویت کو دسمبر میں منعقدہ کامیاب گلف کوآپریشن کونسل سربراہی اجلاس پر مبارکباد دی اور مذاکرات میں پیش رفت کے ساتھ ہی آزاد تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ سرمایہ کاری کے تناظر میں دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ انہوں نے عراق میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مشن (UNAMI) کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا، جسے پہلی خلیجی جنگ کے دوران لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کا کام سونپا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے یو این اے ایم آئی کے مینڈیٹ میں 31 دسمبر 2025 تک توسیع کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم کیئرسٹارمر اور امیرکویت نے جلد از جلد ملاقات کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

یورپ سے سے مزید