کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (ZUEB) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تمام سالانہ امتحانات مقررہ نصاب کی مکمل کوریج کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ ZUEB نے تصدیق کی ہے کہ سالانہ امتحانات 2025 کے نصاب میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حتمی نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام الحاق شدہ اداروں، اساتذہ اور طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مکمل مقررہ نصاب پر عمل کریں تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیمی تیاری اور ZUEB کے رہنما خطوط کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کی قرارداد کے مطابق، ZUEB جولائی 2025 کے آخر تک نتائج کا اعلان کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔