کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ،یہود ونصاری اُمت مسلمہ کو کو آپس میں لڑا کر مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ہے،دو قومی نظریہ کے مخالف یہود ہنود کے ایجنٹ پاکستان کو دہشتگردی کی آگ میں جھونک کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،ان دہشتگردوں کو ہم نے اپنے اکابرین واسلاف کے فلسفے اتحاد و یکجہتی، امن،بھائی چارگی اور عدم تشدد کے ذریعے ناکام بنانا ہوگا،پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیاں قابل ستائش ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔