ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکمران جماعت بی جے پی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے وکیل اور سابق کرکٹر دیوجیت سائیکیا بورڈ کا نیا سیکریٹری منتخب کرلیا۔ وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں کیونکہ وہ عہدے کیلئے واحد امیدوار تھے۔ 55 سالہ دیوجیت ساکھیا نے جے شاہ کی جگہ سنبھالی ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بن گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق کاروباری شخصیت پربھتیج سنگھ بھاٹیہ کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔