• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت 5 ممالک میں بنگلہ دیش کے 5 سفارتکار سبکدوش

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش نے اپنے سفارتخانے میں میڈیا سے معاملہ کرنے والے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں ڈھاکا رپورٹ کرنے ہدایت کی ہے۔ جبکہ دیگر چار ممالک میں میڈیا افسران کوأگاہ کردیا گیا ہے انہیں دوبارہ تقرری کےلیے 15دنوں میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ ہٹائے جانے والے پانچویں سفارت کاروں کے تقرر معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے دور میں ہوا تھا۔ سبکدوش پریس قونصلرز کو فوری ڈھاکا رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس قونصلر طیب علی کے علاوہ کوالالمپور ملائیشیا میں فرسٹ سیکرٹری پریس صوفی عبداللہ معروف، دبئی (یو اے ای) میں فرسٹ سیکرٹری پریس عارف الرحمٰن ، ریاض، سعودی عرب میں سیکنڈ سیکریٹری پریس اسد الزماں خان اور ٹوکیو جاپان میں سیکنڈ سیکرٹری پریس عمران الحسن شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید