نواب شاہ( محمد انور شیخ بیورو رپورٹ)کوئلہ سے لدی مال بردار ٹرین کہ تین بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائر ٹینڈر نے بروقت کولنگ کا عمل مکمل کیا ٹرین روانہ کردی گئی ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے چھانگا مانگا جانے والی کوئلہ بردار ٹرین کی تین بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اسٹیشن ماسٹر نے فائر ٹینڈر گاڑیاں طلب کرکے کولنگ کا عمل مکمل کرایا اور مال بردار ٹرین کو چھانگا مانگا کے لئے روانہ کردیا گیا اسٹیشن ماسٹر شہزاد احمد کے مطابق کوئلہ بردار بوگیوں میں گرمائیش کی وجہ سے اکثر آگ لگ جایا کرتی ہے تاہم ابتدائی مرحلہ پر قابو پاکر آگ کو پھیلنے سے بچالیا گیا۔