• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارنر سپر لیگ کے مہنگے ترین پلیئر، سوا 8 کروڑ ملیں گے، کین ولیمسن بھی ایکشن میں ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی ڈیو ڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ انہیں تقریباً سوا آٹھ کروڑ معاوضہ ملے گا۔ وہ شان مسعود کی کپتانی میں کراچی کنگز سے کھیلیں گے۔ کراچی نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی پک کیا۔ لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں پاکستان سپر لیگ ٹین کے ڈرافٹ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ پہلے مرحلے میں لاہور قلندر نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل ، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیمپن، پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈ مور، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسیول اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔ تقریب سے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی خطاب کیا جبکہ اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم بھی موجود تھے۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی پچھلی دہائی بہترین ثابت ہوئی ہے۔ لیگ کا آغاز پاکستان سے باہر ہوا اور پھر پاکستان میں لے کر آئے۔ دنیا میں اس کا دوسری لیگوں کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے مگر میرا ماننا ہے پی ایس ایل سب سے مختلف ہے ۔ دریں اثنا کراچی کنگز نے پلاٹینم میں نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور عباس آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین، فن ایلن اور فہیم اشرف کو منتخب کیا ، پشاور زلمی نے رائٹ ٹو میچ کے ذریعے ٹام کوہلر کیڈمور کو ریٹین کیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ، پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے کاربن بوش اور فاسٹ بولر محمد علی ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کوشل پریرا کو پک کیا۔ گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد (وائلڈ کارڈ)، ناہید رانا اور حسین طلعت، ملتان سلطانز نے محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دروش، کراچی کنگز نے عامر جمال، ملتان سلطانز نے کامران غلام کا انتخاب کیا۔ سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، طیب طاہر (رائٹ ٹو میچ)، گڈاکیش موتی ، جوش لٹل ، کراچی کنگز نے میر حمزہ، لٹن داس ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان ارشاد، محمد نواز، اینڈریز گوس، لاہور قلندرز نے آصف آفریدی، آصف علی، رشاد حسین، محمد اخلاق ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، کائل جیمیسن ، پشاور زلمی نے احمد دانیال اور نجیب اللہ زدران کو منتخب کیا۔ ایمرجنگ پلیئرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، محمد ذیشان، پشاور زلمی نے معاذ صداقت، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز، عبید شاہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود، حنین شاہ، لاہور قلندرز نے مومن قمر ، محمد عزب کراچی کنگز نے ریاض اللہ، فواد علی کو چنا ۔ پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان ہوگا۔ پلاٹینم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ6غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب تھے، دیگر کھلاڑی پلاٹینم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب تھے۔