• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ میں مسلسل ناکامی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈنے کپتان روہت شرما اور بیٹرویرات کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بھارتی شائقین 13 سال بعد روہت شرما اور 10 سال بعد روہت شرما کو رانجی ٹرافی میں کھیلتا دیکھ سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا اجلاس ہوا جس میں ٹیسٹ کرکٹ میں حالیہ ناکامیوں بالخصوص آسٹریلیا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی خراب کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان سمیت تمام کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط عائد کر دی ہے۔ بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اب سابقہ کارکردگی، سینیارٹی اور بڑے ناموں پر انتخاب کی پالیسی ختم کی جا رہی ہے۔ بھارت کی نمائندگی کیلئے لازمی رانجی ٹرافی کھیلنا ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید