• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں اسپن وکٹ کی تیاری، ہیٹرز لگا دیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان میں اسپنرز کے لئے ساز گار پچ بنانے پر کام ہورہا ہے ہیٹر لگاکر پچ بنائی جارہی ہے۔ چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے پچ کو ڈرائی رکھنے کے لیے نیا پلان ترتیب دےدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچ کو مکمل طور پر کوور سے ڈھانپ دیا گیا ہے ، دونوں طرف اندرونی حصے میں ہیٹرز لگائے گئے ہیں ۔ گرمائش کو برقرار رکھنے کے لیے گرین ہاؤس کا آئیڈیا استعمال کیاگیاہے، جس کا مقصد ملتان میں دھند کے باعث موجود نمی کو ختم کرنا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف گزشتہ برس ٹیسٹ  سیریز میں یہی فارمولا اپنایا تھا۔

اسپورٹس سے مزید