• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہر اولیاءمیں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر مکمل فعال کردیا گیا ہے تاکہ بزنس کمیونٹی اور عوام کو ایک چھت تلے مختلف محکموں کی سروسز فراہم کی جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفننگ لی ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو فوری ایک چھت تلے سروسز فراہمی کا مقصد سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ ہے بزنس فزیلیٹیشن سنٹر میں پولیس، ٹریفک پولیس ،ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیکر کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز سپیشل ایجوکیشن سنٹر بوسن ٹاؤن کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں سے ملاقات کی اور انکو فراہم سہولیات کی انسپکشن کی۔محمد علی بخاری نے سپیشل بچوں کو مثالی سہولیات اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید