ملتان ( سٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلامی عقائد میں عقیدہ ختم نبوت کو بنیادی اور مرکزی حیثیت حاصل ہے درگاہ مرشدآباد شریف لاھور کے سجادہ نشین پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی نے کہا کہ محبت مصطفی ٰکے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا ۔ وہ جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت محلہ پیر بخاری کالونی سوئی گیس روڈ میں سالانہ معراج مصطفی کانفرنس و جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کر رہے تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ اسلام اللہ کا پسندیدہ اور دین فطرت ہے جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ مفتی عبدالحمیدچشتی ،، صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی ،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی اور علامہ صاحبزادہ مفتی عثمان پسروری نے بھی خطاب کیا۔