پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کے لئے باڑہ ، پشاوریونیورسٹی اور گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی میں عطیہ خون کیمپس لگائے گئے جس میں عوام اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کے لئے درجنوں بلڈ بیگز خون کا عطیہ دیا، پی آر او نصراللہ، محمد الیاس و دیگر کو خدمت خلق کمیٹی باڑہ قوم سپاہ کے آدم شاہ، پختون وسٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے عہدیداروں واحد گل ،عاطف وزیر اور گورنمنٹ ڈگری کالج کی انتظامیہ کا تعاون حاصل رہا۔ چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے عوام خصوصاً طلبہ کے جذبہ کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام میں خون عطیہ کرنے کا شعور اجاگر ہو جائے تو ہمیں بلڈ کیمپس لگانے کی ضرورت ہی نہ پڑے، رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے افراد مریض بچوں کے لئے امید کی کرن ہیں۔