• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اخراجات میں کمی کی جائے،ڈی سی بٹگرام

پشاور(جنگ نیوز) صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ڈسٹرکٹ ناظر بٹگرام، تحصیلدار بٹگرام، اور تحصیلدار ایس ڈی سی کے ہمراہ مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں کھڑی پرانی اور ناکارہ سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے معائنے کے دوران متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام ناکارہ اور پرانی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلی فہرست مرتب کریں اور اسے ڈپٹی کمشنر آفس اور صوبائی حکومت کو بھجوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان گاڑیوں کو یا تو مرمت کر کے دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا یا نیلام کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان گاڑیوں کے بہتر انتظام سے حکومتی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ضلعی انتظامیہ بٹگرام سرکاری وسائل کے بہتر استعمال اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
پشاور سے مزید