• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس، تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس میں تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔اے وی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی ہیں ،ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید