• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی آچکی، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بچوں کی شرحِ اموات میں نمایاں کمی پر صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کو صحت کی عالمی معیار کی مفت سہولتیں کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے پروگرام نے تمام صوبوں اور وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیر کو پی پی پی چیئرمین نے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے تحت صحت کے امریکی ادارے PALISI کی جانب سے سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کی شرح اموات کم ترین سطح پر ہونے کی رپورٹ کے اجراء کے سلسلے میں منعقد تقریب سے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن ربانی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی ، ودیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پروگرام سے منسلک ڈاکٹرز اورذمہ داران میں بہتر کارکردگی پر اسناد تتقسیم کیں۔ دریں اثناء، انہوں نے چائلڈلائف فاؤنڈیشن کے ٹیلی میڈیسن سیٹلائیٹ سینٹر کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مریضوں کی ٹیلی کنسلٹیشن کا براہ راست مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ ان کی حکومت صوبے کے ہر بچے کو 24 گھنٹے عالمی معیار کی ایمرجنسی صحت کی خدمات 30 منٹ کے اندر اور مفت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے اس پیشرفت کو حکومتسندھ کے متعارف کردہ پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ موڈ کی کامیابی کا ایک اور ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے اس کامیابی پر حکومتِ سندھ، صوبائی محکمہ صحت اور چائلڈ لائف کی پوری ٹیم بشمول ڈاکٹرز اور دیگر ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید