• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں ذکر جنگلی سوروں کی بہتات کا، سیاسی اشاروں پر قہقہے لگ گئے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)قومی اسمبلی میں بحث کچرے کو ٹھکانے لگانے کی اور ذکر اسلام آباد میں جنگلی سوروں کی بہتات کا،سیاسی اشاروں پر قہقہے لگ گئے،پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کہا عطا تارڑ نے حزب اختلاف کی طرف سوروں کی بڑی تعداد کو تو دیکھا ہے سرکاری بنچ بھی دیکھ لیں وہاں بھی کوئی کمی نہیں ،وفاقی دارالحکومت میں ایک سور مارنے پر کبھی پچاس روپے بطور انعام ملتا اب وہ اسکیم کہاں ہے،گبول کاسوال،شہروں کا کچرا دیہی علاقوں میں پھینکا جارہا ہے جس سے دیہی آبادی کے لئے مشکلات پیدا ہورہی ہیں،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی شکایات ،ملک کے مختلف حصوں میں کچرا ٹھکانے لگانے پر بحث کے دوران پیر کی شام قومی اسمبلی کاایوان اس وقت قہقہوں سے گونج اٹھا جب کراچی کے رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول نے وفاقی دارالحکومت میں جگہ جگہ گندگی موجود ہونے اوریہاں سوروں کی یلغار کا ذکر کیا انہوں نے اسلام آباد میں بہت سور آگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید