اسلام آباد ( طاہر خلیل )حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سےاہم پیشرفت ہوئی ہے ، فریقین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور16 جنوری جمعرات کو دن ساڑے گیارہ بجے کانسٹی ٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس بلانے کیلئےاسد قیصر، عمر ایوب کا سپیکر سے رابطہ، پی ٹی آئی کے تحریر ی مطالبات پیش کئے جانے کا امکان ہے پی ٹی آئی اور حکومت سے مشاورت کے بعد سپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔