کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں 9 کروڑ سے زائد کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں پر پھیر پھیر کا الزام سامنے آیا ہے تاہم ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر نے سارے معاملے کی بعد میں بھرپور چھان بین کا کہا ہے۔ ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق منگھو پیر سے 25 دسمبر کی رات کرپٹو کرنسی سے جڑے نوجوان محمد ارسلان ملک کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء اور 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر مالیت کی یو ایس ٹی ٹی آن لائن اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کے مقدمے میں اب تک 8 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔