اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کے (آج)منگل کو شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 13نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا ، وقفہ سوالات کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی جائیں گی ، دی سپیشل ٹیکنالوجیزونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025متعارف کروایا جائے گا۔