اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کا آغاز ہو گیا ہے۔ 13 جنوری سے شروع ہونے والا 122واں نیشنل مینجمنٹ کورس 16 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈوژن نے نیشنل مینجمنٹ کورس کے پہلے دن (13 جنوری) کو بھی گریڈ 20 کے مزید 18 افسران کی اضافی نامزدگی کی ہے۔ ان افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایک، پولیس سروس کے 2، سیکرٹریٹ گروپ کے 4 افسر شامل ہیں۔