کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے لئے اگلے ماہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے سے انکار کر چکی ہے اور بھارت کے تمام میچ دبئی میں ہوں گے لیکن بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹورنامنٹ سے قبل فوٹو شوٹ اور کپتانوں کی پریس کانفرنسکے لئے پاکستان آنے کا امکان ہے۔روہت شرما چیمئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ کے لئے پاکستان آسکتے ہیں اورممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کے پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔