کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ میں اضافہ ، مزید 8ترجمان اور 12معاون خصوصی کی تقرری، سندھ حکومت کے ترجمانوں کی تعداد بڑھ کر 18ہو گئی ہے،اس سے قبل معاونین خصوصی کی تعداد 10تھی جو اب بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔نئے ترجمانوں میں نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفی عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے. جبکہ سندھ حکومت نے محمد علی راشد کا سندھ حکومت کے ترجمان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔