• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزیم ہسٹری، 92ء سے التوا کا شکار عمارت کے تین بلاکس کا گرے سٹرکچر مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ)کی عمارت کی تعمیر کے 1992 سے التوا کا شکار حصے کے 3بلاکس کا گرے سٹرکچر مکمل کر لیا گیا، جبکہ باقی تین بلاکس کی فاؤنڈیشن تیار کر لی گئیں ،ذرائع کے مطابق 1886 ملین روپے کی لاگت سے التواء کی شکار عمارت کے باقی بلاکس پر گزشتہ مالی سال کے دوران دوبارہ کام شروع ہوا تھا ، اور گزشتہ مالی سال کے دوران ایڈیشنل گرانٹ کے ساتھ 563ملین روپے جاری کئے گئے تھے جو اس منصوبے پر خرچ ہو گئے تھے جس سے تین بلاکس کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید