• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسر بڑا شعبہ بن گیا

کراچی (نیوز ایجنسی) ملک میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، ایف بی آر کے مطابق گذشتہ مالی سال 2023،24 کے دوران ٹیکس وصولی میں تقریبا 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے تاہم اس عرصے کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ ایف بی آر دستاویز کے مطابق 2022،23کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے نے 103ارب 74کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا، کنٹریکٹس، بینک سود اورسیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ نمبر پرہے۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع اور 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بینکوں کے سود سکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے۔ایف بی آر کے مطابق بینکوں، سکیورٹیز کی مد میں سالانہ بنیاد پر 52.8 فیصد اضافہ ہوا، منافع کی تقسیم پر70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور اس مد میں 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید